اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیراعظم نے وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کی منظوری دیدی۔ کرونا سے معیشت کو نقصان کی وجہ سے بجٹ اہداف کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے افسران پر دارالحکومت چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ کرونا سے معیشت کو نقصان کی وجہ سے بجٹ اہداف کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے متعلقہ افسران عید کی تعطیلات پر گھروں کو نہیں جا سکیں گے۔