بھارت کو بلیک لسٹ کرنا ناکافی‘ سخت بین الاقوامی پابندیاں لگائی جائیں: رحمنٰ ملک

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ بھارت کو فقط بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کافی نہیں، سخت بین الاقوامی پابندیاں لگائی جائیں، امریکی کمشن اقوام متحدہ سے کمشن بنانے کا مطالبہ کرے جو بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کا مشاہدہ کرے۔ مودی جب سے وزیراعظم بنا ہے بھارت میں ان کیخلاف مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ شہریت و ڈومیسائل قوانین میں ترامیم کر کے مودی و امیت شاہ بھارت سے مذہبی اقلیتوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔ مودی کو گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام پر ‘‘گجرات کے قصائی’’ کا خطاب ملا تھا۔ مودی اب وہ سب کچھ بطور وزیراعظم کر رہا ہے جو اس نے بطور وزیراعلٰی گجرات کئے تھے۔ نریندر مودی اور امیت شاہ کے ہاتھ بیگناہ مسلمانوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں۔ مودی نے متنازعہ قانون سازی سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے بنیادی حقوق تلف کئے۔ مودی کا نام پہلے دس خطرناک دہشتگردوں میں تھا جسکا امریکہ داخلہ پر پابندی تھی۔ مودی و امیت شاہ نے اپنے سیاسی مخالفین کو بھی یکے بعد دیگرے قتل کروایا جن پولیس افسروں نے امیت شاہ کیخلاف انکی پولیس مقابلوں کا ثبوت پیش کیا اسکو نوکری سے نکالا۔ امیت شاہ نے سہراب الدین شیخ اور اسکی بیوی کو پولیس سے قتل کروایا۔ نریندر مودی اور امیت شاہ کے مظالم رانا ایوب نے اپنی کتاب گجرات فائل میں کھل کر بیان کئے ہیں۔ امریکی کمیشن بھارتی صحافی رانا ایوب اور دیگر مظلوم کشمیریوں کی بیانات ریکارڈ کر لیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ مودی و امیت شاہ دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس کے بھارت سے اقلیتوں کے خاتمے پر عمل پیرا ہیں۔ مودی و امیت شاہ کی احکامات پر بھارتی افواج کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی سے بھارت کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔ مودی نے گاندھی اور نہرو کے بھارت کو انتہاپسند ہندوستان میں بدل دیا ہے۔ کانگریس انڈیا کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے کہ آج دہشتگرد وہاں حکومت کر رہے ہیں۔ مودی و امیت شاہ کی جرائم کے متعلق خط دنیا کے سارے سربراہان کو لکھوں گا۔ مودی کے ہوتے ہوئے خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ کیا دو مجرم اور قاتل کسی بھی ملک پر حکومت کرنے کے اہل ہیں؟۔ آج ہندوستان پر حکومت دو دہشتگرد اور قاتل مودی اور امیت شاہ کر رہے ہیں۔ رانا ایوب کے کام پر ان کو داد دیتا ہوں جنہوں نے امیت شاہ کے جرائم سے پردہ اٹھایا۔ میںدنیا کے سارے فورمز سے اپیل کرتا ہوں کہ رانا ایوب کو حفاظت دیکر انکا بیان ریکارڈ کرے۔ مودی اور امیت شاہ کو بین الاقوامی عدالت انصاف تک لے کر جاؤں گا۔ مودی ہندوتوا نظریات کو پھیلانا چاہتا ہے۔ مودی افغانستان، نیپال و بنگلہ دیش و دوسرے ممالک میں دخل اندازی کر رہا ہے۔ مودی نے خیبر پی کے و بلوچستان سے ہزاروں لوگوں کو ہائیر کیا ہے۔ مودی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...