ہنگامی امدادی ادارے نے صوبوں کو ذاتی تحفظ کے آلات کی چھٹی کھیپ کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
ادارے کے ترجمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو 15 ہزار سات سو پچاس اور بلوچستان کو سات ہزار350 این95 ماسک بھیجے گئے ہیں۔کھیپ میں خیبرپختونخوا کیلئے ساڑھے31 ہزار اور بلوچستان کیلئے سات ہزار300 حفاظتی لباس بھی شامل ہیں۔ صوبوں کو فراہم کئے جانے والے دوسرے آلات میں چہرے کی شیلڈز جوتوں کےCover حفاظتی چشمے اور دستانے شامل ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تمام صوبوں کو چھٹی کھیپ کی فراہمی کا عمل عید سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔