ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کاایف بی آ رٹیکس آڈٹ اور تخمینے کی آن لائن سماعت کاخیر مقدم 

لاہور( کامرس رپورٹر )پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے ٹیکس آڈٹ اور تخمینے کی آن لائن الیکٹرانک سماعت متعارف کرانے کے طریق کار کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا س کے ذریعے آن لائن سماعت ایف بی آر دفاتر اور ٹیکس گزاروں کے جائے وقوعہ سے ممکن ہوسکے گی۔ پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید اقبال قاضی ، صدر میاں عبدالغفار ،جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین اورصدر گوجرانوالہ ٹیکس بار تبارک حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ٹیکس اکٹھے کرنے والے اداروں کی مشینری کا ٹیکس دہندگان سے سامنا نہ صرف خوف و ہراس کا باعث ہے بلکہ اس کے ذریعے چور راستے بھی کھلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ پہلے سے ٹیکس نیٹ میں شامل افراد پر مزید بوجھ لادھنے کی بجائے اداروں کو نئے ٹیکس گزاروں کی تلاش کیلئے متحرک کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...