روم (یواین پی)سوئٹزرلینڈ کے سائیکلسٹ موروشمڈ نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 11واں مرحلہ اپنے نام کر لیا۔اطالوی سائیکلسٹ الیسینڈرو کووی دوسرے اور بیلجیئم کے سائیکل سوار ہارم وانہوکی تیسرے نمبر پر رہے۔ گیرو ڈی اٹالیہ کا 104واں ایڈیشن کا اٹلی میں جاری ہے جس میں سائیکل سواروں کے درمیان زبردست مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ پیروگیا سے مونٹالسینو تک ریس کا 11 واں مرحلہ 162 کلومیٹرفاصلے پر محیط تھا جس میں سوئٹزرلینڈ کے سائیکلسٹ موروشمڈ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 1منٹ اور 55سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اطالوی سائیکلسٹ الیسینڈرو کووی دوسرے، بیلجیئم کے سائیکل سوار ہارم وانہوکی تیسرے،بیلجیئم کے ہی ڈرائس ڈی بونڈٹ چوتھے اور فرانسیسی سائیکل سوارسائمن گوگلیئلمی پانچویں نمبر پر رہے۔
مورو شمڈنے گیرو ڈی اٹالیہ کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا
May 22, 2021