کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک کی پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر سے ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ فلائیٹ سیفٹی پر یورپی خدشات اور اس سلسلے میں لئے گئی اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ سی ای او پی آئی اے نے یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی کے ساتھ اپنے معاملات اور ان کی قومی ایئر لائن پر اطمینان کا بھی ذکر کیا ۔ جبکہ یورپی یونین کی سفیر کی جانب سے تمام رکن ممالک کے سفیروں کے ساتھ معاملہ اٹھانے کا اعادہ بھی کیا گیا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پی آئی اے کی جانب لئے گئے اقدامات پر متعلقہ ایجنسی کے ساتھ سفارتی سطح پر معاملہ اٹھائیں گے۔ واضح رہے یورپین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پائلٹ لائسنس سکینڈل کے بعد تمام پاکستانی ائیرلائنز پر پابندی لگا دی تھی۔