لاہور(سپورٹس ڈیسک )اگلے ماہ ہونے والے یورو کپ کیلئے غیر ملکی تماشائیوں کوبغیر ویزے سینٹ پیٹرس برگ آنے کی اجازت دی جائیگی۔روس کی لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ صرف ان ملکوں کے تماشائیوں کو اآنے کی اجازت ملے گی جن کیساتھ پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔