لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچزکیلئے کرونا پروٹوکول بھی تیار ہوچکا ہے۔ میچز کیلئے پلیئرز کو ٹریننگ کی اجازت سے قبل سات روز میں چارکرونا ٹیسٹ کلیئرز کرنا ہوں گے، ٹورنامنٹ شروع ہونے کے بعد بھی کرونا ٹیسٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔پلیئرز کا کووڈ پروٹوکول یو اے ای حکومت کی ہدایات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔پلیئرز خصوصی طیارے سے روانگی سے قبل دو مرتبہ کرونا ٹیسٹ سے گزریں گے۔ابوظہبی پہنچنے کے بعد پہلے روز، دوسرے روز، چوتھے روز اور پھر ساتویں روز کرونا ٹیسٹ ہوگا جس کو کلیئر کرنے کے بعد ٹیموں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔ابتدائی 7 روز کا قرنطینہ مکمل ہونے پر ہر تین دن بعد پی ایس ایل میں شامل افراد کا کروناٹیسٹ ہوتا رہے گا۔