فلسطین زمین کا ٹکڑا نہیںامت کے ایمان کا مسئلہ ہے:ذکراللہ مجاہد

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی کی آزادی تک خطے میں امن و امان قائم نہیں ہوسکتا۔مسئلہ فلسطین صرف زمین کے ٹکڑے کا نہیں بلکہ مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ہے۔قبلہ اول کی آزادی ہر مسلمان پر قرض اور فرض ہے۔فلسطین پر اسرائیلی حملے اور معصوم عوام پر ظلم و بربریت انسانیت کی تذلیل اور کھلی دہشتگردی ہے۔ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں سے ان کے جینے کا حق چھین رہا ہے اور امت مسلمہ کے بزدل حکمران  مذمتی بیانات  سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں۔جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ریلی میں ریلوے پریم یونین سی بی اے ریلی میں صدر ریلوے پریم یونین پاکستان شیخ انور سمیت مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین، ورکرز اور شہریوں کی شرکت کی۔ دو ہفتے سے نہتے فلسطینی مسلمان بہن،بھائی اور شیر خوار بچوں اسرائیلی فوج ٹینکوں، مزائلوں اور گلیوں سے شہید کررہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن