اسرائیلی درندوں نے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن کردی:میاں اسلم اقبال

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی حیوانوں نے ایک عرصے سے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔فلسطین میں گزشتہ کئی عشروں سے جاری اسرائیلی مظالم سے ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، صوبائی وزیر نے گزشتہ روزیوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ 12مئی کو بھی اسرائیلی بھیڑیے نہتے فلسطینیوں پر چڑھ دوڑے اور28 فلسطینی شہید کردئے، انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری آگ اور خون کے کھیل پر عالمی برادری کی بے حسی قابل افسوس ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ عالمی برادری طاقت کے نشے میں مدہوش اسرائیل کے مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینی شہریوں کاآزادی سے جینے کا حق کوئی چھین نہیں سکتا، پاکستان کے 22کروڑ عوام اور حکومت فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے اسرائیل کے ظالمانہ ہتھکنڈے مظلوم فلسطینیوں کی آواز کو دبانہیں سکتے۔

ای پیپر دی نیشن