شہداء کے ورثا کو اسلام، فیملیزکوہرممکن  مدد فراہم کر رہے ہیں

May 22, 2021

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے کہا ہے کہ شہداء کی مائو ں، بہنوں اور بیوائوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ آپ کی اعلیٰ تربیت کا نتیجہ ہے کہ ان شیر دل جو انوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جمعہ کو سنٹرل پولیس آفس میں شہداء کے ورثا ء کو وزیر اعظم پاکستان کے پیکج کی منظوری کے بعد چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شہداء کی فیمیلیز کو مدعو کیا گیاہے اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرکامران عادل،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر،اے آئی جی آپریشنز و دیگر پولیس افسران اور شہدا ء کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے 52 افسران وجوانوں نے ملک اوراس میں رہنے والے عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر جام شہادت نوش کیا،وہ عظیم شہداء ہمیشہ ناصرف ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے بلکہ ان کا نام سنہر ی الفاظ سے لکھا اوریا د رکھا جائے گا  میں وزیر اعظم پاکستان کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے اسلام آباد پولیس کے شہداء کے لئے شہداء پیکج منظور کیاشہدا ء کی فیمیلیز کی رہنمائی کے لئے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ایک شہدا ء کے نام پر خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے اسلام آباد پولیس اپنے شہداء کی فیمیلیز کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے، شہدا ء کے ورثا ء نے آئی جی اسلام آباد کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا جس پر آئی جی اسلام آباد نے فوری طور پر مشکلات دور کرنے کے احکامات جاری کئے اور شہدا ء کے بچوں کو پیار کیا انھوں نے کہا کہ ہم شہدا ء کے بچوں کی تعلیم کے لئے بندوبست کریں گے ۔

مزیدخبریں