کرونا: آئی ایم ایف نے 50 ارب  ڈالرزکا منصوبہ تجویز کردیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز ) آئی ایم ایف نے کرونا وبا کے خاتمے کے لیے 50 ارب ڈالرزکا منصوبہ تجویز کردیا۔ عالمی مالیاتی ادارے کے منصوبہ سازوں کے مطابق ہدف 2021 کے آخر تک دنیا کی کم از کم 40 فیصد آبادی اور 2022 کے آخر تک 60 فیصد آبادی کو ویکسین لگانا ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے ۔کہ صحت کے عالمی بحران پر قابو پائے بغیر معاشی بحران کا خاتمہ ممکن نہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق ویکسین تک رسائی کے معاملے میں امیر اور غریب ملکوں کے درمیان فرق بڑھا تو دنیا کو ترقی کی راہ پر واپس لانا مشکل ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن