ریاض(اے پی پی)اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا جانے والا ڈرون مار گرایا ۔سعودی نشریاتی کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے جازان کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون داغا جسے ہدف پر پہنچنے سے پہلے مار گرایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ راڈار پر اطلاع ملتے ہی سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کی اور حوثی ڈرون کو فضا میں ناکارہ بنا دیا ہے۔کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حوثی ملیشیا نے جازان کی شہری آبادی کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنان کی کوشش کی ہے۔
سعودی عرب،جازان کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام
May 22, 2021