وزیرخوراک سندھ دل کا دورہ  پڑنے پر ہسپتال منتقل

May 22, 2021

 کراچی(آئی این پی ) وزیرخوراک سندھ ہری رام کشوری لال کو دل کا دورہ پڑا ہے، طبی امداد کے لئے انہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہری رام کشوری کو دل کا دورہ سندھ سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر میں پڑا جس کے باعث وہ بے ہوش ہوگئے۔ دفتر میں موجودسٹاف نے فوری طور پر ریسکیو عملے کو اطلاع دی جنہوں نے ایمبولینس کے ذریعے صوبائی وزیر خوراک کوہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ترجمان صوبائی وزیر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہری رام کشوری لال کا بلڈپریشرہائی ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں