کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اسلامی ملکوں میں وہ لیڈر نہیں بچے جو اس ظلم کیخلاف مضبوط آواز بلند کریں۔ اسرائیل اتنی مضبوط پوزیشن میں ہے کہ حملوں کی وضاحت بھی نہیں دیتا۔ فلسطین کے بچوں نے اپنے جذبوں سے اسرائیل کے مظالم کا مقابلہ کیا۔ اسرائیل فلسطین میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا شکریہ کہ ایوان میں ایک مشترکہ قرارداد لائے۔