عمران نے دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کے سوا کچھ نہین کیا:بلاول

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی ختم کرنے کے بجائے صرف نوٹس لیتے ہیں۔ دوسروں کے منصوبوں پر تختیوں کے علاوہ عمران خان کا کوئی کارنامہ نہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشی ترقی کے دعووں میں مصروف عمران خان کو عوام کا خیال نہیں ہے۔  اربوں روپے کی کرونا امداد میں بے ضابطگیوں سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر پردہ ڈالنے سے کچھ چھپ نہیں سکتا۔ عام آدمی کی حقیقی اجرت  مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج ہم پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ پاک چین دوستی کی بنیاد بھٹو‘ بے نطیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے رکھی۔

ای پیپر دی نیشن