مسجد الحرام میں جمعہ کے خطبہ کے دوران  منبر تک پہنچنے کی کوشش کرنیوالا گرفتار 

مکہ مکرمہ (ممتازاحمدبڈانی) مسجد الحرام میں جمعہ کے خطبہ کے دوران منبر تک پہنچنے کی کوشش میں حرم سکیورٹی اہلکاروں نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔امام کعبہ الشیخ بندر بلیلہ حفظہ اللہ مسجد الحرام میں نماز جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے کہ ایک شخص نے جو"احرام"میں تھادوڑتا ہوا منبر پر چڑھنے کی کوشش کی تو فوراً الرٹ سیکورٹی اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے میڈیا ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ زیرحراست شخص کیخلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...