الخلیل ، رملہ (صباح نیوز) یہودی آباد کاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ’’کریات اربع‘‘کالونی کے قریب ایک فلسطینی خاتون کو بے دردی کیساتھ ذبح کردیا ۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی خاتون کو نامعلوم یہودی شرپسندوں نے اغوا کے بعد بے دردی کیساتھ قتل کردیا۔کریات اربع کے قریب یہودی آباد کاروں نے مقتولہ خاتون کی نعش پھینک کر ساتھ ہی آلہ قتل بھی ادھر ہی چھوڑ دیا اور خود فرار ہو گئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 19 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پرمنتقل کردیا ، حراست میں لیے جانے والوں میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے ر ہنما ، کارکن اور سابق اسیر بھی شامل ہیں۔