بیجنگ(شِنہوا)چین مخالف مغربی طاقتیں کئی برسوں سے سماجی استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش میں چینی تبت کے امور میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ریاستی کونسل کی معلوماتی دفتر کی جانب سے جمعہ کے روز "1951سے تبت: آزادی، ترقی اور خوشحالی" کے عنوان سے جاری وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ تبت کی پرامن آزادی سے قبل امریکی حکومت نے تبت میں سامراج نواز علیحدگی پسندوں کے ساتھ روابط تشکیل کئے۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ 1980 کی دہائیوں سے مغربی طاقتوں نے تبت میں ہونے والی بدامنی کے تمام واقعات میں متحرک کردار ادا کیا ہے، حالیہ سالوں میں چین مخالف مغربی طاقتوں نے ایسی کوششیں تیز کردی ہیں۔