اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان بالاکوٹ پن بجلی منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ،اے ڈی بی بالاکوٹ پن بجلی منصوبے کے لئے 300 ملین امریکی ڈالر فراہم کرے گا،اقتصادی امور کے وفاقی وزیر جناب عمر ایوب خان اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شر کت کی.،عمر ایوب خان نے کہا کہ پن بجلی گھر ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہار پر تعمیر کیا جائے گا اور 300 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نہ صرف ملک کی پن بجلی کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا بلکہ ماحول دوست اور سستی توانائی کے حصول میں مددگار ہو گا۔ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ تعمیر کے دوران 1،200 سے زیادہ ملازمت فراہم کرے گا،یہ منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے تحت صاف اور قابل تجدید توانائی کے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔