لاہور(وقائع نگار)گجر پو رہ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے منشیات فروشوں نے 2پولیس اہلکاروں کو چھری کے وار سے زخمی کردیا ۔ذرائع کے مطابق گجر پو رہ پولیس کو اطلاع ملی کہ سلطان پو رہ اورنج لائن ٹرین سٹاپ کچھ منشیات فروش نشہ بھی کر رہے ہیں اور فروخت بھی کر رہے ہیں جس پر گجر پو رہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شیر باز نے اپنے ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ چھاپہ مارا تو منشیات فروشوں نے پولیس پر حملہ کردیا اور چھریاں مار کر شیر باز اور شہزاد کانسٹیبل کو زخمی کردیا دونوں زخمی اہلکاروں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ دونوں منشیات فروشوں نے گرفتاری سے بچنے کے خود کو بھی چھری مار کر زخمی کرلیا ۔گجر پو رہ پولیس نے تھانیدار سرفراز کی مدعیت میں دونوں منشیات فروشوں علی رضا عرف چھینو اور شہباز کے خلاف اقدام قتل اور خود کشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔