خصوصی افراد کوسہولیات کی فراہمی کا کیس‘ڈی جی ایل ڈی اے26مئی کو عدالت طلب

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )لاہورہائیکورٹ میں خصوصی افراد  کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی۔،ڈی جی ایل ڈی اے کو26مئی کو عدالت طلب کرلیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ  میں خصوصی افراد کو سہولیات دینے کے عدالتی حکم پرعملدرآمد  سے متعلق دائردرخواست پرعبوری  حکم جاری کردیا گیا،عدالت نے سپیشل افراد کو دی گئی سہولیات بارے پنجاب حکومت سے پیشرفت رپورٹ طلب کر لی جبکہ عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی 26 مئی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ عدالت نے خواجہ عصام بن حارث ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون بھی مقرر کر دیا۔ لاہورہائیکورٹ  کے جسٹس جوادحسن نے ثناخورشید کی درخواست پرعبوری تحریری حکم جاری کیا، درخواست گزار کی جانب سے علی چغتائی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ 2017 میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے چائلڈ کیئر کمیشن بنانے کا حکم دیا تھا، جسٹس جواد حسن نے فیصلے  میں لکھا کہ جسٹس سید منصور علی شاہ نے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے انتھک محنت کی، جسٹس سید منصور علی شاہ نے خصوصی افراد کے بنیادی حقوق کیلئے لینڈ مارک فیصلہ بھی دیا، چائلڈ کیئر کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ابھی تک خصوصی افراد کو عوامی مقامات پرسہولیات فراہم نہیں کی گئیں،  چائلد کیئر کمیشن کی رپورٹ پرابھی تک عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...