لا ہو ر (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس کمیونٹی گائیڈز کے لئے گز شتہ روز بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ایس ایس پی ایڈمن لاہور وقار شعیب قریشی نے کمیونٹی گائیڈز کو بریف کیا۔ڈی ایس پی ریحان جمال ان کے ہمراہ تھے۔شہر کے تمام پولیس سٹیشنز میں تعینات کمیونٹی گائیڈز نے سیشن میں بھرپور شرکت کی۔ایس ایس پی ایڈمن وقار شعیب قریشی نے کمیونٹی گائیڈز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سٹیشنز میں کمیونٹی گائیڈز کی تعیناتی سے تھانہ کلچر میں مثبت اور واضح تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں نے بھی اس مثبت تبدیلی کا زبردست خیر مقدم کیا گیا ہے اور سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کے اس عوام دوست پروگرام کو تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے اہم اقدام قرار دیا۔ایس ایس پی ایڈمن وقار شعیب قریشی نے مزید کہا کہ کمیونٹی گائیڈز محکمہ پولیس کے افسروں ہونے کے باوجود تھانوں میں مکمل طور پر شہریوں کے نمائندے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں و سائلین کے ساتھ کمیونٹی گائیڈز کے خوش اخلاقی پر مبنی شائستہ رویے اور شفقت بھرے دوستانہ سلوک کی وجہ سیشہریوں کو اب تھانوں میں کسی ڈر خوف یا اجنبیت کا قطعی احساس نہیں ہوتا۔