کراچی (نیوزرپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ موجودہ بوسیدہ نظام کے تحت پاکستان مزید نہیں چل سکتا۔ بوسیدہ نظام کے تحت پاکستان کو مزید چلانے کی کوشش کی گئی تو ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا۔ پاکستان میں گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کے زریعے تمام اداروں میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے خصوصا انتخابی اور بلدیاتی اصلاحات جن کے نا ہونے کی وجہ سے عوام کا اعتبار اداروں پر سے ختم ہورہا ہے جو ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاس میں اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کا اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی بھی موجود تھیانہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں حکمرانوں کی تمام توجہ اپوزیشن پر ہے وہاں عوام بے یار و مددگار ہوگئے ہیں۔ قوم میں شدید مایوسی اور اضطراب پایا جارہا ہے۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی حق بات کہنے سے کبھی نہیں کترائی، پی ایس پی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کے پیچیدہ ترین مسائل کا قابل عمل حل پیش کررہی ہے کیونکہ پی ایس پی کا مقصد ہی پاکستان اور اسکے عوام کی ترقی اور خوشحالی ہے۔