مری(نامہ نگار خصوصی )قبلہ اول بیت المقدس کی بے حرمتی، غزہ کے نہتے مظلوموں، خواتین اور بچوں پر انسانیت سوز مظالم قابلِ مذمت عالمی برادری فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کو فی الفور رکوانے کیلئے کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا یوم فلسطین کے حوالے سے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مری کے زیر اہتمام قبلہ اول بیت المقدس کی حرمت ،اسرائیلی درندگی اور مظلوم نہتے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے’’ لبیک یا اقصٰی و اسرائیل مردہ باد‘‘ ریلی سے خطاب کے دوران کیا گیا جہاں اسرائیلی پرچم کو نظر آتش کرتے ہوے ناظم اعلیٰ ایم ایس او پاکستان برادر رانا ذیشان، اے سی مری اقبال سنگھیڑا ، قاری محمد سعید عباسی ،مرکزی ناظم عمومی ایم ایس او پاکستان برادر سردار مظہر ،معاون ناظم اعلی ایم ایس او پاکستان برادر شہزاد عباسی، ناظم اطلاعات ایم ایس او پنجاب برادر بلال ربانی ناظم ایم ایس او مری برادر لقمان عباسی اور دیگر نے کیا اس سے قبل مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مری کے زیر انتظام مری مال روڈ تا جی پی او چوک ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ایسے میں مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کو رکوانے میں عالمی برادری مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔