جہلم(نامہ نگار)جہلم شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ آج کے دور میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کی بناء پر بحیثیت انسان ہم ایک دوسرے سے کوسوں میل دور ہوتے چلے جارہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بذریعہ ٹیلیفون خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ ہمارے نوجوان انٹرنیٹ کے نشہ کے تو عادی ہو چکے ہیں لیکن وہ دوہری شخصیت کا شکار بھی ہو رہے ہیں وہ اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ اور نظر آتے ہیں ۔