چکری(نامہ نگار)چوہدری حیات علی خان آف چکری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے تمام دعوے جھوٹ اور ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈہ لے کر اقتدا رمیں آنے والوں نے کرپشن کی نئی داستانیں رقم کردیں اپنے مفادات کے حصول کے لئے یہاں کی عوام کی امنگوں کا خون کیا گیا مگر یہ کھیل اب یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا ان کی سیاسی کشتی ہچکولے کھار ہی ہے جو اپنے ہی بوجھ کو برداشت نہ کرتے ہوئے جلد ڈوب جائے گی۔