چکوال(نامہ نگار)ضلع چکوال کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں اور کالجزوں کو 24مئی سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور اس ضمن میں پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ ضلع چکوال پنجاب کے اُن 11اضلاع میں شامل ہے جہاں پر تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سکول کھولنے کا فیصلہ این سی او سی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
چکوال میں تعلیمی ادارے سوموار سے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری
May 22, 2021