حضرو (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ حضرو کی نئی منظوری سات سال قبل صوبائی وزیر داخلہ کرنل شجاع خانزادہ شہید نے حکومت پنجاب سے کر وائی تھی تقریباچار سال قبل اس جدید تھانے کی تعمیر شروع کی گئی جبکہ عارضی تھانہ شہر سے باہر منتقل کیا گیا تھا جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے نئے تھانے کی بلڈنگ چھ ماہ سے مکمل ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود یہاں تھانہ منتقل نہیں کیا جا رہا نئے تھانے میں ہر قسم کی سہولیات حکومت کی طرف سے فراہم کر دی گئی ہیں لیکن اس کی اوپننگ ابھی تک نہیں کی گئی جسکی وجہ سے پولیس کے مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے شہریوں نے نئے تھانے کی تعمیر مکمل ہونے کے با وجود تھانہ حضرو کو یہاں نہ منتقل کر نے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئے تعمیر ہونے والے تھانے حضرو کی اوپننگ کے احکامات جاری کریں تاکہ پولیس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مشکلات میں بھی کمی واقع ہو سکے ۔