ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 2 افراد لو گولیاں ماردیں ،2وارداتوں میں لاکھوں کا تقصان 

May 22, 2021

ملتان‘ خانیوال‘ جہانیاں‘ بورے والا‘ گگو منڈی‘ میلسی (سپیشل رپورٹر‘ نمائندوں سے)  قادر پور راں کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 2 مختلف واقعات کے دوران مزاحمت پر دو افراد کو گولیاں مار دیں‘ خانیوال میں تشدد کیا گیا۔ لاکھوں کا نقصان۔تفصیل کے مطابق تھانہ قادرپوررراںکے علاقے بستی بھاگرمحمد ریاض سے لوٹنے کی کوشش پر مزاحمت کرنے پر گولی مارکر فرار ہوگئے،اسی تھانہ کی حدود بدرو والی بستی ریئس سے دو مسلح ڈاکوؤں  نے اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے،دونوں زخمیوں کو نشتر ہسپتال لایاگیا ہے ، تھانہ بستی ملوک کے علاقے اڈا 5فیض محمد سلیم سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی70ہزار چھین کرفرار ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے غوث اعظم کالونی محمد سجاد سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل و نقدی چھین کر لے گئے، تھانہ صدر شجاعبادکے علاقے بستی مٹھومحمد محسن کے گھر پانچ مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زورپر یرغمال بناکر ڈیڑھ تولہ طلائی زیور،50ہزار نقدی چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے ہائی کورٹ کے قریب طاہرخان سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی6ہزارلے گئے،تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں کھاد مالیت2لاکھ50ہزار،تھانہ بی زیڈ کے علاقے جہانزیب کی موٹرسائیکل ، محمد خالد کے گھر سے نقدی1لاکھ، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے سے عابد علی کی موٹرسائیکل ،کبیرحسین کی جیب سے موبائل مالیت30ہزارجبکہ تھانہ کپ کے علاقے بازارسے محمد اسلم کا موبائل مالیت60ہزار چوری ہوگئے۔بورے والا میں  شیخ فاضل کی حدود میں واقع نواحی گائوں 433 (ای بی) کے خالد محمود نامی نوجوان سے گھر واپس جاتے ہوئے دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسکی موٹر سائیکل 125 چھین لی اور فرار ہوگئے دوسری واردات تھانہ گگومنڈی کی حدود نواحی گائوں 173 (ای بی) کے محمد کاشف سے مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر 18 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی خانیوال کے علاقے شبیر سٹیڈیم کے پاس دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کوٹ آلہ سنگھ کے رہائشی محمد اسلام سے بارہ ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین لیا تھانہ مخدوم کے علاقے میں بھی دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے امتیاز سے سات ہزار روپے نقدی اور سی ڈی موٹر سائیکل چھین لیا تھانہ عبدالحکیم کے علاقے موضع ہتاراں میں ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر گھر والوں کو یرغمال بنالیا اور وہاں سے دولاکھ پچاس ہزار روپے نقدی اور دو تولے طلائی زیورات لوٹ لئے مزاحمت پر ایک خاتون پر تشدد کرکے اسے شدید زخمی کردیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بلاک نمبر 5گلی نمبر 1کا رہائشی محمد خرم ولد محمد اعجاز اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل سے بستی عزیزآباد سے ماڈل ٹاؤن اپنے سسرال جا رہا تھا کہ غلام ٹاؤن سے ماڈل ٹاؤن میں داخل ہوا تو دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو ؤں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک کر آتے ہی بیٹی کے منہ پر پسٹل کا بٹ مار کر اسے شدید مضروب کردیا اور میری جیب سے10ہزار نقدی اور مو بائل فون نکال لیے جبکہ دوسرے ملزم نے میری اہلیہ کے ہاتھوں سے کڑا طلائی 3تولہ،انگوٹھی 3عدد2تولہ اور1تولہ کے کانٹے زبردستی اتار لیے ۔  ضلع خانیوال میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی وارداتوں پر سیاسی مذہبی سماجی حلقوں اور تاجر برادری میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے تاجر برادری نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف شٹر ڈاون کا فیصلہ کر لیا جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا  انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں