شجاع آباد(خبرنگار) موضع بھانہ میں مسلح ملزمان کے کاشتکار کے گھر پرد ھاوا ڈنڈوں سوٹوں اور اسلحہ کا آزانہ استعمال تشدد سے کاشتکار کابازو توڈ دیا بیوی کے کپڑے پھاڑ دیے برہنہ گھر کے صحن میں گھسٹتے رہے۔ تفصیل کے مطابق شجاع آباد موضع بھانہ کا رہائشی بشیر احمد اپنے فیملی کے ہمراہ گھر پر سوا ہوا تھا کہ مسلح ملزمان نذیر احمد‘ ذوالفقار‘ اللہ ڈیوایا‘ قادری بخش‘ محمداکرم‘ محمدبخش‘ محمدضمل‘ محمدندیم‘ محمدندیم‘ محمداسلم‘‘محمدآصف‘ محمددانش‘ لیاقت اور تین نامعلوم افراد ڈنڈوں‘سوٹوں اور جدید اسلحہ سے لیس گھر میں داخل ہوئے گھر میں سوئی ہوئی خواتین شمں مائی‘ محمدیوسف‘ اللہ وسایا کو شدید تشدد کانشانہ بنا ان کی چیخ وپکار پر بشیر احمد ان کو چھڑوانے کے پہنچا تو ملزمان نے اس کو بھی تشدد کاتشددکانشانہ بنا اور بشیر احمد کا بازو توڑ دیا اور ہوائی فائرنگ شروع کردی بشیر احمد کی بیوی پر ملزمان تشدد کرتے رہے جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ نیم برہنہ ہوگئی ملزمان نیم برہنہ حالت میں بشیر کی بیوی کو گھر کے صحن میں گھسٹتے رہے بشیر کی چیخ وپکار پر اہل علاقہ جمع ہوگئے جس پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدہ درج کرلیا ۔