راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے موسم گرما میں پانی کی طلب ورسد میں فرق پر قابو پانے کیلئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کردی اس سلسلہ میں راولپنڈی کینٹ بورڈ نے عوامی آگاہی مہم بھی شروع کردی ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود نے اپنے بیا ن میںکہا کہـ"پانی بچائو"آگاہی مہم کے سلسلہ میں کینٹ ایریا کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کرنے کے علاوہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو نبھا تے ہوئے پانی کااستعمال احتیاط کے سا تھ اور انتہائی ضرورت کے تحت کریں اورپانی کو ضائع ہو نے سے بچائیں۔ ترجمان نے مزید کہاکہ سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک نے واٹر سپلائی برانچ کے انجینئر انچارج کو واضع ہدایات جاری کی ہیں۔