مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں، ریلیوں کی برآمدگی میں تعاون کرنے پرشکرگزارہیں

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے کنونیر عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کمیٹی الحاج غلام مرتضیٰ چوہان نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان پر 8شوال المکرم کو دنیا بھر کی طرح پورے پاکستان میں مجالس عزا اوراحتجاجی ماتمی جلوسوں، ریلیوں کی برآمدگی کے سلسلے میں تعاون کرنے پرانتظامیہ ،میڈیا، تمام مکاتب فکر ، مذہبی ماتمی تنظمیوں، عزاداروں اور ماتمی سالاروں سے دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو کمیٹی کے عہدیدارن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے باور کرایا کہ اندرون و بیرون ملک پروگراموں کے انتظامات میں تعاون اور شرکت کرنے والوں نے اتحاد و یکجہتی کے مثالی مظاہرے سے ثابت کر دیا ہے کہ جنت البقیع ، جنت المعلی کے انہدام سمیت تمام مسائل مسلم امہ کے مشترکہ مسائل ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ہمارے درمیان رخنہ نہیں ڈال سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ قومی جرائد ہونے کے بعض دعویدار وںنے 8شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کی خبروں کو یکسر نظر انداز کر کے رسول خدا ؐ کو دکھ پہنچاکر اہلبیت اطہار کیساتھ دشمنی کا ثبوت فراہم کیا ۔ انہوں نے اس عہد کااظہار کیا کہ صبر و برداشت کے ساتھ اندرونی و بیرونی دشمن کی ہر سازش کو سنی شیعہ اتحاد کی طاقت سے ناکام بنادیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...