لاہو(خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہل سنت پنجاب کے امیر سید ارشد حسین گردیزی کہا ہے قبلہ اول مسجد اقصٰی کی بے حرمتی اور نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ قابل مذمت ہے‘ دور حاضر ایسے بد ترین وحشیانہ عمل کی مثال نہیں ملتی عالمی برادری اور این جی اوز کی خاموشی دہشت گرد اسرائیل کی حمایت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی جماعت اہل سنت کی جانب سے نکالی گئی ریلی کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی استقامت اور صبر کو سلام پیش کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نہتے پر امن اور بے گناہ شہریوں پر حملے بند ہونے چاہیئے‘ قبلہ اول ہماری عقیدتوں اور محبتوں کا محور ہے اسکی حرمت کو یقینی بنائے۔ سیکرٹری اطلاعات ونشریات سید احسان گیلانی نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کا بیانات کی حد تک مذمت اور کوئی قابل عمل اقدام نہ اٹھانا لمحہ فکریہ ہے او آئی سی بھی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔اور بعض مسلمان حکمرانوں کا اسرائیل کو تسلیم کرنا مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے
مظلوم فلسطینیوں پر ظلم وبربریت قابل مذمت : پیر ارشد حسین گردیزی
May 22, 2021