عطا اللہ تارڑ کے بارے میں شہزاد اکبر کا بیان نہایت بھونڈا :صابر علی چوہدری

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن گکھڑ کے چیئرمین وسابق وائس چیئرمین بلدیہ گکھڑ صابر علی چوہدری اور سابق کونسلر و سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل وزیر آباد فضل کریم بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومتی وزراء اور مشیران کے بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کتنے افسوس کی بات ہے کہ حقائق سے بے خبر یہ لوگ الیکٹرانک میڈیا پر اور پریس کانفرنسوں میں اتنی ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تمام شکست خوردہ امیدواروں کو مشیر بنا کر حکومت نے جس عقلمندی کا ثبوت دیا ہے وہ اس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے خصوصاً سابق صدر پاکستان چوہدری محمد رفیق تارڑ کے پوتے مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عطا اللہ تارڑ کے بارے شہزاد اکبر کا بیان نہایت بھونڈا ہے سارا زمانہ جانتا ہے کہ تارڑ برادران اور ان کا خاندان علاقہ کا انتہائی شرافت کا پس منظر رکھنے والا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن