بے عملی اور دین سے لاتعلقی کے سبب مسلمان دنیا بھر میں زیرعتاب:فضل الرحمن بن محمد

لاہورر(خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدرمولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ فلسطین ، کشمیر سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں مسلمان زیر عتاب ہیں۔ حالانکہ 55کے قریب اسلامی ممالک ہیں دنیاوی اعتبار سے ہر نعمت انہیں حاصل ہے ۔ لیکن دینی اعتبار سے بالکل بے عمل اور دین سے لاتعلق اور برائے نام مسلمان ہیں۔ اسی وجہ سے مسلمانوں کو مارپڑ رہی ہے اور تمام لاتعلق ہو کر محض اپنی باری کے انتظار میں بیٹھے ہیں ۔ آج مسلمان ایک معقول اور نمایاں تعداد میںہونے کے باوجود بے حسی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ وہ دور بھی چشم فلک نے دیکھا ہے کہ جب ہم اقلیت میں اور بے سروسامانی کی حالت میںتھے لیکن خود سے کئی گنا افراد ی قوت اور حربی سازوسامان سے آراستہ دشمن کو شکست دی لیکن اس وقت ہم دینی دولت سے مالا مال تھے اور اس لئے فتوحات کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...