ہرحال میں فلسطینیوں کی حمایت  جاری رکھیں گے:میاں جمیل

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل کی اپیل پر یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا۔ اس سلسلے میں جامعہ مسجد ابوہریرہ کریم بلاک اقبال ٹائون میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے  میاں محمد جمیل نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ کلمہ طیبہ اور عقیدہ توحید اور ختم نبوت کا رشتہ ہے۔ ان کی حمایت ہر حال میں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد مہذب دنیا اور امن وعالم کے ٹھیکیدار اسرائیلی درندگی کا نوٹس لیں۔ 

ای پیپر دی نیشن