نواب شاہ(بیورو رپورٹ)پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ شہید بینظیرآباد کے ملازمین کی جانب سے جوائننگ آرڈر نہ ملنے کے خلاف احمد لوند، شوکت علی، کریم بخش، لیاقت علی ڈاہری کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 2019 میں سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد نے بحال کیا تھا مگر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ہمیں جوائننگ آرڈر نہیں دیئے جوکہ ہم غریب ملازمین کے ساتھ انصافی ہے، ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ہمیں جوائننگ آرڈر دیکر ہم ملازمین میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے بصورت دیگر ہم ملازمین کی جانب سے سخت احتجاج کیا جائے گا۔