ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے کراچی شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون، ملیر ماڈل کالونی، لیاری، کھارادر، نیا آباد، کھڈا مارکیٹ میں بھی بجلی معطل رہی ۔اس کے علاوہ گلستان جوہر، موسمیات اسکیم 33، لیاقت آباد سی ون ایریا، گلستان جوہر بلاک 14، 18 ، 19، سر سید ٹان ، نارتھ کراچی اور اطراف میں بجلی کی فراہمی معطل رہی ۔کراچی کے علاقوں گلبرگ، نیو کراچی، کلفٹن بلاک 5، صدر، ایم اے جناح روڈ ، موبائل مارکیٹ،الیکٹرانک مارکیٹ اور ہائیکورٹ میں بھی بجلی تقریبا تین گھنٹوں سے معطل رہی ۔کے الیکٹرک کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی لائن میں خرابی ہوئی اور نیشنل گرڈ سٹیشن سے آنے والی ہائی ٹینشن لائن جامشورو سے ٹرپ کرگئی جس کی وجہ سے 45 گرڈ سٹیشن بھی ٹرپ ہوچکے ہیں جس کے باعث سسٹم میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی ہوئی ۔بعد ازاں ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی 220 کے وی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی جس کی وجہ سے منسلک گرڈ پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی .
ہائی ٹینشن لائن ٹرپ،کراچی کے بیشترعلاقے بجلی سے محروم
May 22, 2021 | 15:58