محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم کشمیر، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
ملک کے کئی علاقوں میں آندھی/ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
May 22, 2021 | 17:24