یاسین ملک پر غیرقانونی فرد جرم، عالمی ادارے بھارت پر دباؤ ڈالیں: کائرہ

May 22, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو خط میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک پر غیرقانونی مقدمے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط ایمنسٹی انٹر نیشنل، اقوام متحدہ ہائی کمشنر انسانی حقوق، ہیومن رائٹس واچ نیویارک، ہیومن رائٹس واچ پاکستان کو لکھا گیا ہے قمر زمان کائرہ نے خط میں کہا ہے کہ یاسین ملک پر فرضی بنیادوں پر فرد جرم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یاسین ملک بھارتی حکومت کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف مسلسل جدوجہد کرتے رہے انہیں بھارتی اتھارٹیز کے جعلی ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا۔ یاسین ملک پر غیرقانونی طور پر فرد جرم عائد کی گئی۔ عالمی ادارے یاسین ملک پر غیرقانونی فرد جرم ختم کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

مزیدخبریں