اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق نامناسب بیان پر چیئرمین تحریک انصاف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کے دوران جہاں حکومت اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں انہوں نے مریم نواز کو نام لیکر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ہیومن رائٹس کمشن (ایچ آر سی پی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان ایک قومی لیڈر ہیں۔ انہیں اپنے سیاسی مخالفین سے بات چیت کرنے کا سبق سیکھنا چاہئے‘ انہیں ناصرف مریم نواز بلکہ تمام خواتین سے معافی مانگنی چاہئے۔
مریم سے متعلق نامناسب بیان، عمران کو تمام خواتین سے معافی مانگنی چاہئے: ہیومن رائٹس کمشن
May 22, 2022