سندھ میں شدید گرمی‘12 روز میں1214 افراد کو ہیٹ اسٹروک

May 22, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)  محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 9مئی تا 20 مئی سندھ بھر میں 1214 افراد ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق 898 مرد اور 238 خواتین  ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے۔ 78 مریض کی حالت تشویشناک ہے، ہیٹ اسٹروک سے سب سے زیادہ کیسز شکار پور اور دادو میں رپورٹ ہوئے۔شکار پور میں 348 اور دادو میں221 افراد کو ہیٹ اسٹروک ہوا، کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے سب سے زیادہ کیسز ضلع غربی میں رپورٹ ہوئے، ضلع غربی میں 90 افراد کو ہیٹ اسٹروک ہوا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع ملیر میں 46 ، ضلع جنوبی میں13 افراد ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوئے، ضلع وسطی میں 58 اور ضلع کیماڑی میں 23 کیسز رپورٹ ہوئے۔واضح رہے کہ ہیٹ اسٹروک سے ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں