آئندہ بجٹ میں درآمدی اشیا پر ٹیکسز میں اضافہ کا فیصلہ

May 22, 2022

کراچی (پی پی آئی)ٹیکس وصولی کا حجم بڑھانے کے لیے حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں درآمدی اشیا پر ٹیکسز کی شرح میں مزیداضافے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق حکومت نے ٹیکس وصولی کا حجم بڑھانے کے لیے آئندہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں درآمدی اشیا پر ٹیکسز کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینل، الیکٹرانکس مصنوعات پر ٹیکس ڈیوٹی میں تقریباً 10 فیصد سے زائد اضافے کا امکان ہے اور ان اشیا پر ڈیوٹی 17 فیصد سے بڑھا کر 26 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سولرپینل پر سیلز ٹیکس کی شرح میں بھی اضافے کا امکان ہے جبکہ سولرپینل اور الیکٹرونکس پراڈکٹ پر ڈیوٹیز بڑھانے کا پلان بھی تیارکرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں ایف بی آر کو 1100 ارب سے زائد ریونیو اکٹھا کرنا ہوگا اس کے لیے دیگر درآمدی اشیا پر بھی ڈیوٹیز کی مد میں اضافے پر کام جاری ہے۔واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے سے قبل ہی لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی لگادی ہے۔

مزیدخبریں