تاجر برادری کمرشل پلازوں کی تعمیر میں پارکنگ کو لازمی ملحوظ خاطر رکھے : سی سی پی او

May 22, 2022

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ تجاوزات ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کے علاوہ سکیورٹی رسک بھی ہیں، جن کا مکمل خاتمہ شہریوں اور تاجر برادری کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔لاہور پولیس کی صرف ٹریفک مینجمنٹ سے تمام مسائل حل نہیں ہو سکے۔کوشش ہے کہ جگہ میسر آنے پر زیادہ سے زیادہ پارکنگ پلازے تعمیر کئے جائیں۔ سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے گز شتہ روز کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کے ہمراہ بھاٹی چوک سے سرکلر روڈ چوک تک ٹریفک لوڈ کا جائزہ کا جائزہ لیا۔ بھاٹی چوک میں لگائے گئے اینٹی انکروچمنٹ کیمپ سے دورے کا آغاز کیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اردو بازار چوک،موچی گیٹ،دہلی دروازے چوک سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی، تجاوزات اور پارکنگ ایریاز کا جائزہ لیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تاجر برادری، بزنس مین کمرشل پلازوں کی تعمیر میں پارکنگ کو لازمی ملحوظ خاطر رکھیں۔ 

مزیدخبریں