سی ٹی اوکے دورے ‘وارننگ نوٹسز کے باوجود تجاوزات‘861مقدمات

May 22, 2022

لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے اینٹی انکروچمنٹ کیمپوں کا دورہ کیا۔ تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا اوروارننگ نوٹسز کے باوجود تجاوزات نہ ہٹانے پر 861 مقدمات درج کئے گئے۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے حکم پر 24 شاہراہوں پر تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن کیا آپریشن کا جائزہ لینے کے مختلف شاہراہوں کا وزٹ بھی کیا،سی ٹی او لاہور نے ہال روڈ، ریلوے اسٹیشن اینٹی انکروچمنٹ کیمپ کا کا دورہ کیا، شہر بھر میں 24 مقامات پر عارضی کیمپ لگا دئیے گئے، ڈویژنل افسران، سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز کو بلاتفریق کارروائی کی ہدایت بھی کی۔تجاوزات نہ ہٹانے پر دکانداروں کےخلاف مقدمات درج کروائے جارہے ہیں،شہر لاہور میں ٹریفک کا پہیہ رکنا نہیں چاہیے،تاجر یونینز سے مل کر دکانوں کے آگے لگی تجاوزات کو فوری ہٹایا جائے،رانگ پارکنگ اور تجاوزات قائم کرنا، ٹریفک جام کا بڑا مسئلہ ہے تاجروں کے تعاون کئے بغیر ٹریفک مسائل کا حل ممکن نہیں‘مارکیٹوں میں ون وے ٹریفک روکنے کےلئے اضافی نفری تعینات کردی،ٹریفک مسائل کے ممکنہ حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، شاہراہوں پر تجاوزات قائم کرنے قبضہ کرنے کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں