اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف نے چین پاکستان سفارتی تعلقات قائم ہونے کی اکہترویں سالگرہ پر صدر شی جن پنگ، دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کو مبارک دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان دو بھائیوں کے نام ہیں، وہ مبارک دن ہے جب دونوں ممالک نے دوستی کے پودے کا بیج بویا تھا جو 70 سال میں ایک توانا اور پھل دار شجر سایہ دار بن چکا ہے، مریم اورنگزیب نے چینی قونصلیٹ جا کر کیک کاٹا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
پاک چین تعلقات کی سالگرہ پر شہباز شریف کی مبارکباد مریم اورنگزیب کا دورہ چینی قونصلیٹ‘ کیک کاٹا
May 22, 2022