لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو عملی جامہ پہنا کر سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے۔ سودی نظام میں رزق کے چشمے خشک اور برکت کے ذخائر ختم ہو جاتے ہیں۔ سودی کاروبار ایک ایسی نحوست ہے جو بظاہر خوشحالی اور حقیقت میں خستہ حالی ہے۔ ہمارے معاشرے سے امن و سکون روٹھ جانے کی ایک بڑی وجہ سودی نظام ہے۔ سودی کاروبار اللہ تعالیٰ سے اعلان جنگ ہے اور اللہ تعالیٰ سے اعلان جنگ کر کے کون ہے جو سکون پا سکے؟ قرآن و سنت میں مال کمانے اور مال خرچ کرنے کے قواعد و ضوابط بیان کئے گئے ہیں۔
سودی نظام کے خاتمے کیلئے عدالتی فیصلے کو عملی جامہ پہنایا جائے: اشرف جلالی
May 22, 2022