شہباز شریف سے زرداری کی ملاقات ، معیشت کو مسا ئل سے نکالنے کیلئے اقداما ت پر اتفاق


لاہور +اسلام آباد(نیوز رپورٹر+نیٹ نیوز + نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آصف  زرداری کی مابین ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیایسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیگی وفد میں رانا ثنااللہ، ایاز صادق، مفتاح اسماعیل، احسن اقبال سمیت اہم رہنما موجود تھے، جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سلیم مانڈوی والا، جلال فاروق، جمیل احمد اور لیاقت علی شامل تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات دیر تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے لانگ مارچ، ڈالر کی بڑھتی اڑان اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا، الیکشن کمشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کی نمبرنگ اور آئینی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا کہ  پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کو کیسے مات دی جائے، جبکہ اس ملاقات میں ملکی معاشی استحکام اور اسمبلیوں میں رہنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں وزیراعظم کی آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں، ان ملاقاتوں میں مخلوط حکومت کے قیام کے بعد درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ بھی معاملے پر طویل مشاورت کی گئی، ملکی معیشت کو بہتر بنانے، بجٹ کی تیاری، آئی ایم ایف سے مذاکرات پر بھی مشاورت ہوئی، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی اور گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔رہنمائوں نے باہمی تعاون سے معیشت کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔ اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہبازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں ضلع شیرانی میں صنوبر کے جنگلات میں آگ پر لاہور میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ وزیرِ اعظم کو آگ کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ 12 مئی سے لگی آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا لیکن 20 مئی سے گرم اور خشک موسم کیوجہ سے آگ دوبارہ پھیلنا شروع ہوئی۔ شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے علاقے ضلع شیرانی کے جنگل میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کیلئے وفاقی و صوبائی ادارے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ دعوت دینے پر کراچی کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی کے پیچھے دلیل کی وضاحت کی پرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی سے ملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...