لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سکھ مذہب کے چوتھے گورو ارجن دیو کے شہیدی دن (جوڑ میلہ) اور پنجاب کے سکھ لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی بر سی کی تقریبات کے انتظامات بارے متروکہ وقف املاک بورڈ آفس میں ڈ پٹی سیکر ٹری شرائن ، عمران گوندل کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی انتظامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پردھان سردار امیر سنگھ ، بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی ، امجد الطاف ، ڈاکٹر تنویر مشتاق سمیت پولیس ، رینجرز،ریلوے اور دیگر مختلف اداروں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی ۔ عمران گوندل کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کی ہدایات پر بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔بورڈ ایڈیشنل سیکر ٹری شرائنز رانا شاہد نے بتایا کہ گورو ارجن دیو کے شہیدی دن (جوڑ میلہ ) کی مرکزی تقریب 16 جون جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی بر سی کی تقریب 29 جون کو لاہور میں منعقد ہو گی ۔